نوکیا کانیامنفرد اور دلکش باربی فون متعارف،نوکیا نے ماضی کی طرح سمارٹ فون کی لت سے بچنے کیلئے 2024 میں بھی فلپ باربی فون لانچ کر دیا۔
یہ فلپ فون ہیومین موبائل ڈیوائسز کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جس میں شخصیت کو بہتر بنانے کی ٹپس موجود ہیں، جبکہ ایک کیمرا بھی دیا گیا ہے۔اس موبائل فون میں صارفین کو تصاویر لینے، کال کرنے اور ٹیکسٹ میسج بھیجنے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، مگر اس میں انٹرنیٹ یا کوئی سوشل میڈیا ایپلیکیشن موجود نہیں۔
باربی فلپ فون بنانے کا مقصد بچوں اور نوجوانوں میں آن لائن سرگرمیوں سے محفوظ رکھنا ہے جوان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔اس فون کو باربی ڈولز بنانے والی کمپنی میٹل Mattel کی شراکت داری سے تیار کیا گیا ہے۔
ایچ ایم ڈی کمپنی کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان سمارٹ فونز سے دوری اختیار کرکے سادہ فونز جو 1990 اور 2000 کی دہائی میں استعمال ہوتے تھے، پر سوئچ ہونا چاہتے ہیں۔ باربی موبائل فون تقریباً25 ڈالر،پاکستانی 36 ہزار کی قیمت پر دستیاب ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
روپیہ گراؤٹ کاشکار،ڈالرمستحکم
نومبر 5, 2024 -
لیورپول اسٹیشن : جہاں سے ریلوے کے نظام کا آغاز ہوا
جون 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔