نیٹواورامریکی اتحادی دہائیوں میں پہلی باراتنےمضبوط ہوئے ہیں ،جوبائیڈن

امریکی صدرجوبائیڈن نےکہاہےکہ نیٹواورامریکی اتحادی دہائیوں میں پہلی باراتنےمضبوط ہوئےہیں۔
امریکی صدرجوبائیڈن کاعہدہ چھوڑنےسےقبل خارجہ پالیسی پرتقریر کرتے ہوئےکہناتھاکہ امریکہ کی معیشت ترقی کررہی ہے،ہماری حکومت نےامریکی شہریوں کوسہولیات کی فراہمی کیلئےکام کیا،سڑکیں اورپل بنائے،صاف پانی اورصاف توانائی کیلئےکام کیا،بحیرہ احمرمیں بحری جہازوں کےتحفظ کیلئے20 ممالک کااتحادبنایا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ نیٹواورامریکی اتحادی دہائیوں میں پہلی باراتنےمضبوط ہوئےہیں،فلپائن،جاپان اورجنوبی کوریاسمیت اتحادیوں سےتعلقات مضبوط کیے،روس کےخلاف اوریوکرین کی حمایت کیلئے50ممالک کااتحادقائم کیا ۔
جوبائیڈن کاکہناتھاکہ ایران کےخلاف اسرائیل کی مددکیلئےامریکی جنگی جہاز تعینات کیے،ایران،روس،چین اورشمالی کوریا اتحاد کے باوجود کمزور ہیں،غزہ میں جنگ بندی معاہدےکےلئےدباؤڈال رہےہیں،ہمارےپاس جومسودہ ہےاس سےجنگ بندی،قیدیوں کوآزادی ملےگی،فلسطینی عوام خوداپنےمستقبل کاتعین کرنےکےمستحق ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔