ورلڈاسنوکرچیمپئن شپ:یواےای کوشکست دیکرپاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کے ورلڈاسنوکرچیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نےیواےای کےمحمدشہاب کوشکست دےکرسیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر کے مقابلےدوحہ میں جاری ہیں،کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے یو اے ای کے محمد شہاب کو 1-4 کے اسکور سے شکست دےدی۔
پہلے فریم میں شکست کے بعد محمد آصف نے کم بیک کرکے مسلسل 4 فریم جیتا اور محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 111-7، 5-54، 0-109، 1-112، اور 48-60 رہا۔
محمد آصف نے میچ کے دوران 2 سنچری بریک بھی کھیلے۔
یاد رہے کہ محمد آصف ٹورنامنٹ میں اب تک4 سنچری بریک کھیل چکے ہیں۔
مزید برآں ایونٹ کے سیمی فائنل آج رات کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔