
ورلڈچیمپئن شپ آف لیجنڈزمیں پاکستان ٹیم کوجنوبی افریقانے 9وکٹوں سےشکست دےدی۔
نارتھمپٹن میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے 13 ویں میچ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقاچیمپئنزنےٹاس جیت کرپاکستان چیمپئنزکوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی ۔قومی ٹیم نےپہلے کھیلتےہوئے4وکٹوں کےنقصان پر210رنزبنائےتھے۔
پاکستان کی طرف سےشرجیل خان 72 اور شعیب ملک نے 51 رنز کی شانداراننگز کھیلی، اس کے علاوہ صہیب مقصود نے 24، عبدالرزاق نے 25 رنز اسکور کیے۔
جواب میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے پاکستان کا 211 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سیرل ایروی نے شاندار بیٹنگ کی اور 57 گیندوں پر 105 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ جیکس سینمن بھی 82 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح اس سےقبل پاکستان چیمپئنزنےتمام4میچ جیتےہیں جس کی وجہ سےقومی ٹیم نےسیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیاہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔