وزارت داخلہ کےتمام ذیلی اداروں کےمابین کوآرڈی نیشن بڑھانے کا فیصلہ

0
4

وفاقی وزارت داخلہ نےتمام ذیلی اداروں کےمابین کوآرڈی نیشن بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا،جس میں اہم فیصلےکرلیےگئے۔
اجلاس میں وزیرداخلہ محسن نقوی نےسروس ڈلیوری کی بہتری اورنتائج کےحصول کیلئےجامع پلان طلب کرتےہوئےتمام ذیلی اداروں کےمابین کوآرڈی نیشن بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےذیلی اداروں کو3دن میں قواعدوضوابط میں تبدیلی ودیگر ضروری سفارشات پیش کرنےکی ہدایت کی اوروفاقی سیکرٹری داخلہ کوحتمی پلان پیش کرنےکی ہدایت بھی کی۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ ذیلی اداروں کےمابین کوآرڈی نیشن کافقدان ہے،ذیلی اداروں کےمابین مربوط ہم آہنگی واشتراک کاربڑھانےکی ضرورت ہے،ہرادارےکی ضروریات اوردستیاب وسائل کی تفصیلات وضع کی جائیں۔

Leave a reply