وزیراعظم شہبازشریف کوپ29اجلاس میں شرکت کیلئےآذربائیجان پہنچ گئے

0
24

وزیراعظم شہبازشریف کوپ29کےسربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے3روزہ دورےپرآذربائیجان پہنچ گئے۔
آذربائیجان پہنچنےپروزیردفاعی صنعت وگاروالح اوعلونےوزیراعظم شہبازشریف کااستقبال کیا،وزیراعظم کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطاتارڑ اورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔وزیراعظم دورہ آذربائیجان کےدوران کوپ 29اجلاس میں شرکت کرینگے۔ماحولیاتی آلودگی سےمتعلق اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیراعظم پاکستان کولاحق موسمیاتی تبدیلی کےخطرات پرروشنی ڈالیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کوپ 29کےکلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شریک ہونگے،وزیراعظم کوپ29کےسربراہی اجلاس سےخطاب بھی کریں گے۔وزیراعظم پاکستان کی جانب سےمنعقدکلائمیٹ فنانس گول میزکانفرنس کی میزبانی کریں گے۔کلائمیٹ فنانس گول میزکانفرنس میں متعددعالمی رہنماشرکت کریں گے۔وزیراعظم شہبازشریف ’’گلیشیئرز 2025، گلیشیئرز کےلئے اقدامات‘‘کی تقریب میں شرکت کرینگے۔،وزیراعظم یواین سیکرٹری جنرل کی جانب سےعالمی درجہ حرارت پرمنعقدتقریب میں بھی شریک ہونگے۔
وزیراعظم آذربائیجان کےصدرکےاعزازمیں بھی عشائیےمیں شرکت کریں گے۔وزیراعظم کوپ 29میں شریک عالمی رہنماؤں سےدوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Leave a reply