وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب روانگی سے قبل کسانوں کے لئے بڑا قدم

0
43

پاکستان ٹوڈے: وزیراعظم شہباز شریف کا کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس اور فوری کارروائی

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم, وزیراعظم نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا۔

وزیراعظم کی جانب سے پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے، وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم شہباز شریف نےکسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے

Leave a reply