وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی زیغم سے ٹیلی فونک رابطہ.
پاکستان ٹوڈے: وزیرِ اعظم کی کرغیزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلباء کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلباء سے ملاقات کی ہدایت. پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلباء کی معاونت کر رہا ہے۔
طلباء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کو بر وقت معلومات فراہم کرتے رہیں۔ وزیرِ اعظم کی سفارتخانے کو زخمی طلباء کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے ہدایت۔ جو زخمی طلباء پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں، انکی فوری واپسی کا انتظام کیا جائے۔
زخمی ہونے والے طلباء کی واپسی کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی. کرغیزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں. اس صورتحال میں اپنے طلباء کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے. ہماری حکومت، کرغیزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔
حکومت کرم میں پائیداراوردیرپاامن چاہتی ہے،بیرسٹرسیف
دسمبر 21, 2024جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب،ایجنڈاجاری
دسمبر 21, 2024دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹروےمختلف مقامات سےبند
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا
جون 14, 2024 -
آئی فون 16 سیریز کی قیمتیں گرگئیں،اب کتنے کا ملے گا؟
دسمبر 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔