وزیراعظم کاسحروافطارمیں گھریلوصارفین کوگیس کی عدم فراہمی کی شکایات کانوٹس

0
42

وزیراعظم شہبازشریف نےسحروافطارمیں گھریلوصارفین کوگیس کی عدم فراہمی کی شکایات کانوٹس لےلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےشکایات کےفوری ازالےکےلئےسیکرٹری سطح پراجلاس طلب کیا،اجلاس میں وفاقی وزارت ،سوئی گیس کمپنیزکےمنیجنگ ڈائریکٹراورسینئرانتظامیہ کےممبران نےشرکت کی۔
ترجمان سوئی گیس کمپنیزکےمطابق صارفین کودرپیش مسائل کےحل کےلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، فیلڈسٹاف ،کنٹرول رومزکےذریعےگیس پریشرکی نگرانی کےلئےفوری اقدامات کیےگئےہیں،گیس پریشر میں اوسطاً10فیصد اضافہ کیاجائےگا،متاثرہ علاقوں میں گیس پہلےفراہم کی جائےگی۔
ترجمان سوئی گیس کمپنی کاکہناہےکہ اضافی 20ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جائےگی،کم پریشرکی شکایت کوفوری حل کیاجائےگا،روزانہ نیٹ ورک کی صورتحال کی مانٹیرنگ کی جائےگی،میڈیاکوپیش رفت سےمسلسل آگاہ رکھاجائےگا۔

Leave a reply