وزیراعظم شہبازشریف کی ایرانی صدرڈاکٹرمسعودپزشکیان سےملاقات ہوئی،وزیراعظم شہبازشریف نے غزہ میں جنگ بندی اورلبنان کےخلاف اسرائیلی جارحیت کےخاتمےپرزوردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے79ویں اجلاس میں شرکت کےلئے امریکامیں موجودہیں،جہاں پردیگرممالک کےحکمران بھی موجود ہیں۔ نیویارک میں وزیراعظم شہبازشریف سےایرانی صدرڈاکٹرمسعودپزشکیان نےملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا اور اچھے ہمسایہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےایرانی صدرسےغزہ میں جنگ بندی اورلبنان کےخلاف اسرائیلی جارحیت کےخاتمےپرزوردیااوردوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، ایران کے ساتھ روابط اور ثقافتی تعلقات کو بہتر بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ملاقات میں ایران پاکستان باہمی حمایت اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عمران خان کاذاتی معالجین سے طبی معائنے کیلئے عدالت سےرجوع
اکتوبر 21, 2024 -
عشق مرشد کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
اپریل 18, 2024 -
چیٹ جی پی ٹی نے ٹاسکس نامی کارآمد فیچرمتعارف کروا دیا
جنوری 16, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔