فوجی عدالتوں نےسانحہ9مئی میں ملوث25 مجرمان کوسزائیں سناد یں،آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آرنےکہاہےکہ فوجی عدالتوں نےسانحہ9مئی میں ملو ث مجرمان کوسزائیں سنادیں۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق فیلڈجنرل کورٹ مارشل نےپہلے مرحلے میں25مجرمان کوسزائیں سنائیں،سزائیں شواہدکی جانچ پڑتال اورمناسب قانونی کارروائی کی تکمیل کےبعدسنائی گئیں، سزا پانے والے ملزمان کوقانونی تقاضےپورےکرنےکیلئےقانونی حقوق فراہم کئےگئے،9مئی کو قوم نےسیاسی طورپربھڑکائےگئےاشتعال انگیز تشدد اورجلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے۔اس یوم سیاہ کےبعدتمام شواہداورواقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی گئی۔ملوث ملزمان کےخلاف ناقابل تردیدشواہداکٹھےکئےگئے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق نفرت اورجھوٹ پرمبنی سیاسی بیانیےکی بنیادپرمسلح افواج کی تنصیبات اورشہداکی یادگاروں پرمنظم حملےہوئے،مسلح افواج کی تنصیبات بشمول شہداکی یادگاروں پرمنظم حملےاوربےحرمتی کی گئی،9مئی کےپرتشددواقعات پاکستان کی تاریخ میں سیاہ باب کی حیثیت رکھتےہیں،یہ پرتشددواقعات پوری قوم کےلئے ایک شدیدصدمہ ہیں،کسی کوبھی سیاسی دہشتگردی کےذریعےاپنی مرضی د وسروں پرمسلط کرنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی،کچھ مقدمات قانون کےمطابق فیلڈجنرل کورٹ مارشل کیلئےبھجوائےگئے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ فیلڈجنرل کورٹ مارشل میں مناسب قانونی کارروائی کےبعدمقدمات کاٹرائل ہوا،13دسمبر2024کوسپریم کورٹ نےزیر التوا مقدمات کےفیصلےسنانےکاحکم دیا،وہ مقدمات جوسپریم کورٹ کےسابق حکم کی وجہ سےالتواکاشکارتھے،دیگرملزمان کی سزاؤں کااعلان بھی انکاقانونی عمل مکمل کرتے ہی کیاجارہاہے،9مئی کی سزاؤں کافیصلہ قوم کیلئےانصاف کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ہے،سزائیں اُن تمام لوگوں کیلئےواضح پیغام ہیں جومفادپرستوں کےہاتھوں استحصال کاشکار ہوتے ہیں ،سیاسی پروپیگنڈےاورزہریلےجھوٹ کاشکاربننےوالےلوگوں کیلئےسزائیں تنبیہ ہیں،سیاسی پروپیگنڈےاور زہریلے جھوٹ کاشکاربننےوالےمستقبل میں کبھی قانون ہاتھ نہ لیں۔
آئی ایس پی آرکےمطابق متعددملزمان کےخلاف انسداددہشت گردی کی مختلف عدالتوں میں مقدمات زیرسماعت ہیں،صحیح معنوں میں مکمل انصاف تب ہوگاجب ماسٹرمائنڈاورمنصوبہ سازوں کوآئین وقانون کےمطابق سزاملےگی، ریاست 9مئی واقعات میں مکمل انصاف مہیاکرکےاپنی عملداری یقینی بنائے گی،9مئی مقدمات میں انصاف فراہم کرکےتشددکی بنیادپرگمراہ تباہ کن سیاست دفن کی جائیگی،9مئی پرکئےجانےوالاانصاف نفرت،تقسیم اوربےبنیادپروپیگنڈاکی نفی کرتاہے،آئین وقانون کےمطابق تمام سزایافتہ مجرمان کےپاس اپیل اورقانونی چارہ جوئی کاحق ہے۔
جناح ہاؤس حملےمیں سزایافتہ مجرمان :
جناح ہاؤس حملےمیں ملوث جان محمدخان کو10سال قیدبامشقت کی سزا،جبکہ جناح ہاؤس حملےمیں ملوث محمدعمران محبوب کو10سال قیدبامشقت کی سزااسی طرح جناح ہاؤس حملےمیں ملوث فہیم حیدرکو6سال قیدبامشقت ،جناح ہاؤس حملےمیں ملوث عبدالہادی کو10سال قیدبامشقت سزا ،جناح ہاؤس حملےمیں ملوث علی شان کو10سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی۔
جناح ہاؤس حملےمیں ملوث داؤدخان کو10سال قیدبامشقت سزا،جناح ہاؤس حملےمیں ملوث محمدحاشرخان کو6سال قیدبامشقت سزا جبکہ جناح ہاؤس حملےمیں ملوث محمدعاشق خان کو4سال قیدبامشقت سزا اسی طرح جناح ہاؤس حملےمیں ملوث محمدبلال کو2سال قیدبامشقت،جناح ہاؤس حملےمیں ملوث علی افتخارکو10سال قیدبامشقت سزا جبکہ جناح ہاؤس حملےمیں ملوث ضاالرحمان کو10سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی۔
جی ایچ کیوحملہ کیس کےسزایافتہ مجرمان:
جی ایچ کیوحملےمیں ملوث راجامحمداحسان کو10سال قیدبامشقت سزا جبکہ جی ایچ کیوحملےمیں ملوث عمرفاروق کو10سال قیدبامشقت سزاسنائی گئی۔
پنجاب رجمنٹل سینٹرمردان حملے کےسزایافتہ مجرمان:
پنجاب رجمنٹل سینٹرمردان حملےمیں ملوث رحمت اللہ کو10سال قیدبامشقت جبکہ پنجاب رجمنٹل سینٹرمردان حملےمیں ملوث یاسرنوازولدامیرنوازخان کو2سال قیدبامشقت اسی طرح پنجاب رجمنٹل سینٹرمردان حملےمیں ملوث سعیدعالم کو 2 سال قیدبامشقت،پنجاب رجمنٹل سینٹرمردان حملےمیں ملوث شاکراللہ کو10سال قیدبامشقت ،پنجاب رجمنٹل سینٹرمردان حملےمیں ملوث عدنان احمدکو10سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی۔
پی اےایف بیس میانوالی حملے سزایافتہ مجرمان:
پی اےایف بیس میانوالی حملےمیں ملوث انورخان کو10سال قیدبامشقت جبکہ پی اےایف بیس میانوالی حملےمیں ملوث بابرجمال کو10سال قیدبامشقت سزاسنائی گئی۔
ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملےکےسزایافتہ مجرمان:
ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملےمیں ملوث زاہدخان کو4سال قیدبامشقت جبکہ ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملےمیں ملوث خرم شہزادکو3سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی۔
بنوں کینٹ حملےمیں ملوث محمدآفاق خان کو9سال قیدبامشقت جبکہ چکدرہ قلعہ حملےمیں ملوث داؤدخان کو7سال قیدبامشقت اسی طرح آئی ایس آئی آفس فیصل آبادحملےمیں ملوث لئیق احمدکو2سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
زمین کے قریب سورج سے 33 گنا بڑا بلیک ہول دریافت
اپریل 20, 2024 -
9مئی جلاؤگھیراؤکیس میں اہم پیشرفت
اگست 7, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔