وزیراعظم کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہونےپرقوم کومبارکباد

0
16

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہونےپرقوم کومبارکباد دیتے ہوئےکہاکہ حکومتی معاشی ٹیم اورسرمایہ کاری کےفروغ کےلئے مصروف عمل حکام لائق تحسین ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ یہ حکومتی پالیسیوں پرکاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کےبھروسےکی عکاسی کرتاہے،قوم سےعہدکیاتھاملکی معاشی استحکام اورملکی ترقی کےلئےہرممکن اقدام اٹھاؤں گا،پاکستان کوڈیفالٹ سےبچانے کے لئے اپنی سیاست کی قربانی دی،اللہ کےفضل وکرم سےقربانی رائیگاں نہیں گئی،ملکی استحکام وترقی کےدشمن ملک کوڈی ریل کرنےکی مذموم وناکام کوششیں کررہے ہیں۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ حکومتی معاشی ٹیم اورسرمایہ کاری کےفروغ کے لئے مصروف عمل حکام لائق تحسین ہیں،ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزیدکمی ہوئی ہے،شرح سود15فیصداورترسیلات زرریکارڈسطح پرپہنچ چکے،ملکی ترقی کےلئے یونہی محنت کرتےرہیں گے،ملکی ترقی اورخوشحالی کےدشمنوں کومذموم مقاصدمیں کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔

Leave a reply