وزیراعلیٰ مر یم نوازان ایکشن،غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکیخلاف بڑاحکم دیدیا

0
47

وزیراعلیٰ پنجاب مر یم نوازان ایکشن،غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکیخلاف بڑاحکم دےدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا،جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے فیز ون کے تحت 414 سکیموں پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی، وزیراعلیٰ نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
اجلاس میں کمرشل اور رہائشی علاقوں کے الگ الگ یکساں کلر اور ڈیزائن کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، ہاؤسنگ سوسائٹیز میں گھروں کو ماحول دوست، واک ایبل اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں ای ٹینڈرنگ کی وجہ سے کروڑوں روپے کی بچت ممکن ہوئی ہے۔
اجلاس میں اضلاع میں ڈسٹرکٹ سپیشل پلاننگ کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہوا، متعلقہ ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سپیشل کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، واپڈا، سوئی گیس اور واسا سمیت سروسز فراہم کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندے بھی ڈسٹرکٹ سپیشل کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
علاوہ ازیں اراضی کے غیرقانونی استعمال کو روکنے کے لئے وائلیشن ٹریکنگ میکنزم بھی دیا جائے گا،ڈیجیٹل ڈیٹا کی بنیاد پر درخواستوں کی فاسٹ ٹریک پر منظوری کا فیصلہ بھی کیا جا سکے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر کی زیر التواء درخواستیں فوری طور پر نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاؤن پلاننگ مستحکم مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے، ناقص حکمت عملی کی وجہ سے اربن ایریاز میں بے ہنگم اور غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بن رہی ہیں۔

Leave a reply