وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اورپاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
مسلم لیگ نواز کے اجلاس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق سی ای او عمران امین نے تفصیلی بریفننگ دی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر نگرانی میں روڈا کے پراجیکٹس کی تکمیل کے لئے چین اور دیگر انٹر نیشنل اداروں سے اشتراک کار کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی روڈ ایریا میں ماسٹر پلان پر عملدرآمد یقینی بنا نے کی ہدایت ۔
روڈا پراجیکٹ ٹوئن سٹی میں انٹرنیشنل لیول ائیر پورٹ بنانے کی تجویز پر اتفاق، روڈا میں فارسٹ ایریا بیس فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا اصولی فیصلہ، روڈا میں دریا راوی کی صفائی اور دریا کا پاٹ ہزار میٹر سے زائد چوڑا رکھنے پر اتفاق
وزیر اعلیٰ کی روڈافارسٹ ایریا میں تعمیرات پر پابندی کے قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت، روڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم، روڈا کی اراضی پر تجاوزات روکنے کے لئے سپیشل پولیس فورس قائم کرنے کا حکم دیا۔, اور تین جھیلوں میں 117-ارب گیلن پانی ذخیرہ کیا جائے گا۔
سی ای او روڈا کی بریفننگ، روڈا نیو سٹی میں بننے والی جھیلوں کی وجہ لاہور کا گراؤنڈ واٹر500 کیوبک فٹ فی سیکنڈ چارج ہوگا۔ بیراج کے ذریعے 5لاکھ 86ہزار کیوسک فٹ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آنے والے سیوریج واٹر ڈرین سے پانی کی صفائی کے لئے 8-ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے ۔ روڈا پراجیکٹ میں آنے والے گاؤں کو ماڈل ویلج بنایا جائے گا۔ 2013 میں راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا پلان بنایا ،بعد میں آنے والوں نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔
لاہور کےفیوچر پراجکٹ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے ۔ روڈا تمام پراجیکٹس میں ماحولیاتی تحفظ یقینی بنائے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی راشد نصر اللہ ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سی ای او روڈا عمران امین اور دیگر حکام کی شرکت
26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔