وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

پاکستان ٹوڈے: ڈونلڈ بلوم نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دی
تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر نے عوام دوست پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا, وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے۔ امریکہ غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔
امریکہ اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرینگے۔ ایگریکلچر، انڈسٹری اور آئی ٹی کے شعبہ میں امریکہ کے اشتراک کار کا خیر مقدم کرینگے ۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کا پوٹینشل موجود ہے۔
پاکستان کو معاشی بحران سے ایک مستحکم حکومت ہی نکال سکتی ہے۔ حکومتی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔ عوام کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور سستی روٹی فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔ عوام کو بنیادی حقوق اور بنیادی ضروریات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
طلباکیلئے خوشخبری:تمام سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
فروری 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ضمنی انتخابات:مسلم لیگ نے 6 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دیے
اکتوبر 23, 2025 -
وزیراعظم نےوزارتوں میں سرمایہ کاری کاپلان طلب کرلیا
اگست 19, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














