
وفاقی دارالحکومت کےہسپتالوں کوشمسی توانائی پرمنتقل کرنےکافیصلہ کرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق اسلام آبادکےہسپتالوں کومرحلہ وارشمسی توانائی پرمنتقل کیاجائےگا،پہلےمرحلےمیں پمزہسپتال اورپولی کلینک شمسی توانائی پرمنتقل ہونگے،دوسرےمرحلےمیں این آئی آرایم اورایف جی ہسپتال سولرپرمنتقل ہونگے۔
ذرائع کاکہناہےکہ وزارت صحت نےپمزاورپولی کلینک سےسولرائزنگ پلان مانگ لیا،پمزاورپولی کلینک سولرائزیشن منصوبہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہوگا،پی ایس ڈی پی میں پمزاورپولی کلینک سولرائزیشن منصوبےکیلئےفنڈریشن مختص ہونگے،پمزہسپتال اورپولی کلینک انتظامیہ سولرتوانائی منتقلی پلان تیارکررہی ہیں۔
ذرائع وزارت صحت کاکہناہےکہ پمزاورپولی کلینک کی سولرپرمنتقلی سےبلوں کی مدمیں کثیربچت ہوگی،پمزہسپتال کاماہانہ بجلی بل 3کروڑروپےسےزائدآتاہے،پولی کلینک ہسپتال کاماہانہ بجلی بل 70لاکھ روپےسےزائدآتاہے،ماضی میں عدم ادائیگی پرمتعددبارپمزاورپولی کلینک کی بجلی منقطع ہوچکی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔