وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
پاکستان ٹوڈے: فارن پالیسی کے حوالے سے اس ایوان کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں، گزشتہ روز صدر کے خطاب کے دوران قومی اسمبلی میں غیر ملکی سفارت کاروں کی موجودگی میں ایوان کے اندر باجے بجائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان میں اپوزیشن نے غلط روایات ڈالی ہیں، دوست ممالک کے وفد کے دورے پر تنقید کی گئی، خارجہ پالیسی حساس معاملہ ہے،تحریک انصاف کا ایک ممبر پہلے دوست ممالک کے خلاف بات کرتا ہے تو اس کے بعد اس کی پارٹی تردید کرتی ہے، یہ پہلے دوست ممالک کے خلاف بیان دلواتے ہیں اور اس کے بعد اس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔
اگر تنقید کرنی ہے تو آپ میری ذات، میری پارٹی پر کریں، پاکستان پر تنقید کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے پہلے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا اور پھر اس پر یو ٹرن لیا، فارن پالیسی سے کھیلنا عمران خان کا وطیرہ رہا ہے، ان کی آڈیو بھی سامنے آئی جس میں یہ کہتے ہیں کہ ہم اس بیانیہ کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں، سائفر کے ساتھ انہوں نے کھلواڑ کیا۔
انہوں نے پوری ڈپلومیٹک کور کے کانفیڈینشل کمیونیکیشن سسٹم کو کمپرومائز کیا، پہلے یہ پاکستان کے دوست ممالک پر الزامات عائد کرتے ہیں تو پھر اس کے بعد ان کے ترجمان اس کی تردید کرتے ہیں، پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آ رہی ہیں۔
عالمی مالیاتی ادارے اور مالیاتی جریدے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری آ رہی ہے، پاکستان میں مہنگائی کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ایوان کے اندر دوست ممالک کے حوالے سے پالیسی کے لئے مشترکہ قرارداد لائی جائے، پی ٹی آئی ملک دشمنی میں فارن پالیسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
اڈیالہ جیل سے ان کے لیڈر کی طرف سے آرڈر آتا ہے کہ دوست ممالک کے خلاف بات کرو، اور جب یہ بات کرتے ہیں تو اس کے بعد خود اس کی تردید کرواتےہیں، خارجہ پالیسی پر اس طرح کے جھوٹے بیانیہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ وہی ہیں جنہوں نے 9 مئی کو حملے کئے، اب یہ ملکی خارجہ پالیسی پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں، یہ ملک پہلے ہے، سیاسی جماعتیں بعد میں ہیں۔
پی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےتاجروں کاعدالت سےرجوع
نومبر 21, 2024زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے،بلاول بھٹو
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
توشہ خانہ ٹوکیس: فردجرم عائد نہ ہوسکی
اکتوبر 5, 2024 -
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بدترین اضافہ
اپریل 5, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔