وفاقی کابینہ کاآج ہونیوالااجلاس موخر

وفاقی کابینہ کاآج ہونےوالااجلاس موخرکردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کاآج ہونےوالااجلاس موخر کردیا گیا،اجلاس وزیراعظم کی مصروفیات کےباعث ملتوی کیاگیا۔وفاقی کابینہ کےاجلاس میں 27ویں ترمیم کی منظوری دی جانی تھی۔
ذرائع کابتاناہےکہ27ویں ترمیم کیلئےوزیراعظم کی جانب سےاتحادی جماعتوں کواعتمادمیں لیاگیاہے۔
ذرائع کامزیدکہناکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات میں بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد متحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کردی۔
ذرائع کاکہناہے کہ حکومت کی بڑی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کے سوا تمام نکات مسترد کردیے ہیں۔















