ویمنز ورلڈ کپ: سری لنکا اور نیوزی لینڈ کامیچ بارش کی نذر،دونوں کو1،1پوائنٹ مل گیا

0
4

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ویمنزورلڈکپ کا15واں میچ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کھیلاگیامیچ بارش کےباعث ختم کردیاگیادونوں ٹیموں کوایک ایک پوائنٹ دےدیاگیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان سری لنکا ویمنز نے پہلے کھیلتےہوئےمقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے جبکہ دوسر ی اننگزسےقبل بارش شروع ہوگئی،جس کےباعث میچ ختم کردیاگیا۔
سری لنکاکی جانب سے حسینی پریرانے 31 رنزکی اننگزکھیلی جبکہ کپتان چمارا اتھاپتو 53 رنزبناکرنمایاں رہیں۔ نیوزی لینڈ ویمنز کی صوفی ڈیوائن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسری اننگزسےقبل بارش کاآغازہونےکی وجہ سےنیوزی لینڈکی ٹیم کھیل نہیں سکی جس کےباعث دونوں ٹیموں کوایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

Leave a reply