ویمن ایشیاکپ میں قومی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

0
34

ویمن ایشیاکپ میں قومی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی20 ویمن ایشیا کپ میں10 وکٹوں سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ۔
خواتین کی قومی ٹیم میں گل فیروزا اور منیبہ علی ٹی 20 انٹرنیشنلز میں دو سنچریوں کی شراکت کرنیوالی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئی۔ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔ اس سے قبل پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم 8 مرتبہ مختلف ٹیموں کو 9 وکٹوں سے بھی شکست دیکر کامیابیاں حاصل کرچکی ۔
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی یہ مجموعی دوسری 10 وکٹوں کی وکٹری ہے، اس سے قبل پاکستانی خواتین کرکٹر نے 11 سال قبل آئرلینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

Leave a reply