پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ ویناملک نےبالی ووڈانڈسٹری سےمتعلق انکشاف کرتےہوئے کہاکہ بھارتی انڈسٹری چھوڑنے کے کئی سالوں تک مجھے وہاں سے فلموں کی پیشکش آتی رہیں اور میری ٹیم مجھے کام کرنے کی درخواست کرتی تھی۔
طویل عرصےسےشوبزانڈسٹری سےدوری کےبعداب حال ہی میں اداکارہ ویناملک نےایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں پراداکارہ نےاپنی زندگی اورکیرئیرکےبارےمیں کھل کرگفتگوکی۔
میزبان کےسوال کےجواب میں اداکارہ کاکہناتھاکہ مجھےبھارتی فلموں میں آج بھی کام کی آفرہوتی ہے،اداکارہ کادعویٰ کرتےہوئے کہناتھاکہ میراان بکس آج بھی آفرزسےبھراہواہوتاہے۔ لیکن انہوں نے اپنی مرضی سے وہاں کام کرنا چھوڑا ہے۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ بھارت میں میری فلموں کی شوٹنگ کے دوران انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے بہت سارے ورکرز اسلحہ کے ساتھ موجود ہوتے تھے۔تاہم میں انتہا پسند کارکنوں سے کہتی تھی کہ مجھے راستہ دیں مجھے اپنی وینیٹی میں جانا ہے، اپنی مرضی سے بالی ووڈ کو چھوڑا، مجھے نہیں لگتا میں اس مٹی کی بنی ہوئی ہوں کہ کوئی مجھ سے زبردستی کام کروالے۔
ویناملک کاکہناتھاکہ ماضی کے فیصلے پر قائم ہوں بھارتی انڈسٹری چھوڑنے کے کئی سالوں تک مجھے وہاں سے فلموں کی پیشکش آتی رہیں اور میری ٹیم مجھے کام کرنے کی درخواست کرتی تھی۔ اور میرا ان باکس اب بھی بالی ووڈ فلم کی آفرز سے بھرا پڑا ہے۔
وینا ملک کا اپنے بالی وڈ کو چھوڑنے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب آپ ایک فیصلہ کرلیتے ہیں تو صبر کرنا پڑتا ہے اور یہ کہانی لوگ نہیں جانتے۔
نرگس فخری کی بہن دوہرےقتل کےالزام میں گرفتار
دسمبر 3, 2024کیااداکارہ زینب رضاپرویزمشرف کی رشتےدارہیں؟
نومبر 30, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔