ٹک ٹاکر خرم گجرفراڈکےالزام میں گرفتار

ٹک ٹاکر خرم گجرکوکروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں گرفتارکرلیاگیا۔
اوورسیزپاکستانی کی جانب ٹک ٹاکر خرم گجر پرکروڑوں روپےکےفراڈکاالزام عائدکیاگیاہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ اوورسیزراناارسلان نامی شخص نےٹک ٹاکر خرم گجر پر الزام عائدکیا ہے کہ خرم گجر نے دو لاکھ یورو کا فراڈ کیا ہے۔
خرم گجر نے رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کےلیے دو لاکھ یورو لیے تھے لیکن ایک سال بعد بھی اسے دکھایا گیا کمرشل پلاٹ خرید کر نہ دیا۔
اوورسیزراناارسلان نےایک سال بعدجب رقم کی واپسی کامطالبہ کیاتوٹک ٹاکرخرم گجرنےا نکار کردیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیناشروع کردیں۔
رانا ارسلان نےتھانہ ڈیفنس سی میں دھمکیوں اورامانت میں خیانت کامقدمہ درج کرایا،جس پرکارروائی کرتےہوئےپولیس نےٹک ٹاکرخرم گجرکوگرفتارکرلیا۔