ٹی ٹوئنٹی سپر8مرحلہ:آج زمبابوےاورویسٹ انڈیزمیں جوڑپڑےگا

0
7

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےمیں آج زمبابوےاورویسٹ انڈیزکےدرمیان جوڑ پڑےگا۔دونوں ہی ٹیمیں اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت اورسری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہے۔میگاایونٹ میں چوکوں اورچھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے۔
ویسٹ انڈیزایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہے،دوسری جانب زمبابوےبھی ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں ہاری۔
میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام ساڑھے6بجےشروع ہوگاجبکہ اس میچ کےبارےمیں ماہرین کی رائےہےکہ ویسٹ انڈیزکی جیت کاامکان  71فیصداورزمبابوےکی فتح کےچانس 29فیصدہیں۔

Leave a reply