پاورشیئرنگ کامعاملہ:پنجاب میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال

پاورشیئرنگ کامعاملہ،پنجاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن اوراتحادی پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات کےحوالےسےاہم پیشرفت ہوئی ہے،، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیاگیا، اجلاس 15 مارچ بروز ہفتہ شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کاکہناہےکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیاں، ترقیاتی فنڈذاوربیوروکریسی میں تبادلے پیپلز پارٹی کے مطالبات میں سے ہیں ۔اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، ندیم افضل چن اور قاسم گیلانی پیپلز پارٹی کی طرف سے شریک ہوں گےجبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان ،مریم اورنگزیب اور سعد رفیق کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے ۔
پنجاب :تعلیم کے فروغ کاسلسلہ ، ٹینٹ سکولز قائم کرنے کا فیصلہ
اکتوبر 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بارشیں ہی بارشیں، رین ایمرجنسی نافذ ، الرٹ جاری
اگست 19, 2025 -
گندم کی ممکنہ قلت کاخدشہ ،حکومت پنجاب کابڑافیصلہ
ستمبر 5, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔