پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیاگیا۔تقریب کےلئے 24 ایوارڈز میں سے 22 نامزدگیوں کی فہرست جاری کردی گئی۔کون کونسےنام شامل تفصیلات سامنےآگئیں۔
نامزدگیوں کا جائزہ لینے والی جیوری 9 اکتوبر کو سامنے آئی جس میں حسن چودھری، یوٹیوب اسٹار تیمور صلاح الدین (مورُو) اور ثقافتی نقاد کامران جاوید، ملیحہ رحمان اور صباح بانو ملک شامل ہیں۔ آمنہ ایسانی جیوری منیجر کے طور پر کام کریں گی۔
نامزدگیوں کی مکمل فہرست درج ذیل 5 زمروں میں تقسیم ہے۔ ان کٹیگریز میں فلم، ٹیلی ویژن، موسیقی، فیشن، اور ڈیجیٹل مواد شامل ہیں۔
بہترین فلم کیلئے نایاب، ٹیکسالی گیٹ اور عمرو عیار کو نامزد کیاگیاہے۔ پیسا ایوارڈز کی تقریب 22 نومبر کو دبئی فیسٹیول ایرینا میں منعقد ہو گی۔
فلم کےبہترین اداکارکےایوارڈز میں فواد خان (نایاب)، ثمر جعفری (نا بالغ افراد)اور یاسر حسین (ٹک سالی گیٹ) شامل ہے۔
بہترین اداکارہ فلم: مہوش حیات (دغاباز دل)، صنم سعید (عمرو عیار)، یمنہ زیدی (نایاب)۔
ٹک ٹاکر آف دی ایئرمیں ابو بکر (بابا چے)، علیشبہ انجم، اریکہ حق، جنت مرزا، کنول آفتاب شامل ہیں۔جبکہ شارٹ فارم ویڈیو کریئیٹرمیں ابول حسن، عباس رضا بخاری، کشاف علی، لائبہ خرم، شہویر جعفری حصہ ہیں۔