پاکستان اورروانڈاکےدرمیان سرمایہ کاری سمیت اہم مفاہمتی یادداشتوں پردستخط

0
12

پاکستان اورروانڈاکےدرمیان سرمایہ کاری سمیت اہم مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کردئیےگئے۔
روانڈاکےوزیرخارجہ اولیور جین پیٹرک ندوہنگیرے اسلام آبادمیں وزارت خارجہ پہنچے،جہاں وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےاُن کاپرتپاک استقبال کیا۔
دونوں وزراخا رجہ نےمشترکہ پریس کانفرنس کی،جس میں اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ روانڈاکےوزیرخارجہ کی پاکستان آمدکاخیرمقدم کرتےہیں،روانڈاکےوزیرخارجہ سےمثبت بات چیت ہوئی،روانڈاکےوزیرخارجہ نےاسلام آبادمیں ہائی کمیشن کاافتتاح کیا،پاکستان روانڈاکےتعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے۔
اسحاق ڈارکامزیدکہناتھاکہ دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کیلئےپرعزم ہیں،پاکستان روانڈاکی مصنوعات کیلئےپرکشش منڈی ہے۔
روانڈاکےوزیرخارجہ اولیور جین پیٹرک ندوہنگیرے کاکہناتھاکہ پاکستان کامیرایہ پہلادورہ ہے،پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈارسےمفیدبات چیت ہوئی، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی کاروباری شخصیات روانڈا میں بزنس کریں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں اور ہم ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے دورے جاری رکھیں گے۔
انہوں نےاعلان کیاکہ دونوں ممالک کے درمیان ڈپلومیٹک ٹریننگ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں دیگر ایم او یوز پر دستخط کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی۔
اُن کاکہناتھاکہ روانڈاپاکستان کو سالانہ 26 ملین ڈالر کی برآمدات کرتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو اعلیٰ کوالٹی کی چائے بھی بھیجی جائے۔پاکستان اور روانڈا عالمی امن کے فروغ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے فوجی فراہم کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

Leave a reply