پاکستان دوسرےممالک کےاندورنی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، ممتاززہرا
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےکہاہےکہ پاکستان دوسرےممالک کی سیاست اوراندورنی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ کاہفتہ واربریفنگ دیتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان اور امریکا پرانے دوست اور پارٹنر ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط دو طرفہ تعلقات کا خواہاں ہے۔
ممتاززہرابلوچ کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کے فارن مشن اور وزارتِ خارجہ کے درمیان بات چیت سیکریٹ ایکٹ کے تحت ہوتی ہے۔ پاکستان دوسرے ممالک کی سیاست اور اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔ پاکستان کے چین سے تعلقات ہماری پالیسی کا حصہ ہیں۔ دہائیوں پر مشتمل یہ تعلقات کسی چیز سے متاثر نہیں ہوتے ۔
اُن کاکہناتھاکہ کوپ کانفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اوربھارتی وزیراعظم کی ملاقات کا امکان نہیں ہے۔ قاضی فائر عیسٰی کی گاڑی پر حملے کے معاملے پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ ابتدائی معلومات کے بعد حکومت کی جانب سے معاملہ باضابطہ طور پر اٹھایا جائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ کامزیدکہناتھاکہ وزیراعظم شہباز شریف 11 نومبر کو الریاض سمٹ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے۔ پاکستان فلسطین کی آزاد ریاست اور اسرائیلی جار حیت کے خاتمہ کا مطالبہ کرے گا۔ وزیر اعظم باکو کا دورہ کریں گے اور موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس 12 اور 13 نومبر کو ہوگی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایلون مسک کے سپیس ایکس مشن نے تاریخ رقم کردی
اکتوبر 15, 2024 -
سلمان خان انجری کاشکار:شوٹنگ کےدوران2پسلیاں ٹوٹ گئیں
ستمبر 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔