پاکستان سےبادل برسانے والا سسٹم نکل گیا، موسم خشک اور دھند بڑھنے کی پیشگوئی

0
34

پاکستان سےبادل برسانے والا سسٹم نکل گیا۔محکمہ موسمیات نے موسم خشک اور میدانی علاقوں میں دھند بڑھنے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،دوسری طرف شہرقائد کراچی میں سرد ہوائیں تھم گئیں۔شہر قائد کراچی میں یخ بستہ ہوائیں تھمنے سے سردی کی شدت میں معمولی کمی ریکارڈہوئی۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ کشمیر،گلگت بلتستان،کےپی اوربلوچستان میں بارش اوربرفباری کی توقع ہےجبکہ پنجاب کےبیشتراضلاع اوربالائی سندھ میں دھندکاامکان ہے۔اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،مانسہرہ،بٹگرام،ایبٹ آباداوروزیرستان میں ہلکی بارش اوربرفباری کاامکان ہے،سکھر،شہیدبینظیرآباد،شکارپوراورکشمورمیں دھندکی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق دادو،لاڑکانہ،خیرپور،ٹنڈوجام اورگردونواح میں دھندپڑنےکی توقع ہےجبکہ مری گلیات اورگردونواح میں ہلکی بارش اوربرفباری ہوسکتی ہے،لاہور،شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ،ساہیوال اورسیالکوٹ میں دھندمتوقع ہے،نارووال ،گوجرانوالہ،رحیم یارخان اورخان پورمیں دھندکی پیشگوئی کی گئی ہےاوربہاولنگر،بہاولپور،فیصل آباداورگردونواح میں دھندچھائےرہنےکی توقع ہے،کوئٹہ،زیارت،چمن،پشین اورقلعہ عبداللہ میں بارش اوربرفباری متوقع ہے۔

Leave a reply