پاکستان کوپولیوسےپاک بنانےکاہماراعزم پختہ ہے،وزیراعظم

0
10

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان کوپولیوسےپاک بنانےکاہماراعزم پختہ ہے،پولیوکےمکمل خاتمےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے،پاکستان پولیوفری بننےکےلئےپرعزم ہے۔
اسلام آبادمیں انسدادپولیوکےعالمی دن کےموقع پرتقریب کاانعقادکیاگیاجس میں وزیراعظم شہبازشریف نےبطورمہمان خصوصی شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پولیوورکرزمیں شیلڈزکی تقسیم کیں۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ملک سےپولیوکےخاتمےکےلئےپُرعزم ہیں،پولیوگلوبل ہیلتھ چیلنج ہے،سدباب کےلئے مشترکہ کوششیں درکارہیں،پاکستان کوپولیوسےپاک بنانےکاہماراعزم پختہ ہے،ماضی میں پولیومتاثرہ بہت سےافرادمعاشرےمیں کردارادانہ کرسکے، عالمی شراکت داروں کےتعاون سےپولیوکیسزمیں کمی کےلئے پیشرفت ہوئی۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کےہیروزنےانسدادپولیومہم کےدوران جانوں کانذرانہ دیا،پاکستان پولیوفری بننےکےلئےپرعزم ہے،پولیوکےمکمل خاتمےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے،انسدادپولیوورکرزاصل ہیروزاورمجاہدہیں جنہیں قوم یادرکھےگی،انسدادپولیومہم کےلئےسعودی عرب نےبھی خطیررقم مہیاکی۔
اُن کاکہناتھاکہ آج کےدن پولیوکےمکمل خاتمےکےعزم کی تجدید کرتے ہیں، پولیوکی جنگ میں جان کانذرانہ پیش کرنےوالوں کی قوم نےستائش کی،پولیو ورکرزنےانتہائی مشکل حالات میں فرائض کی ادائیگی کی۔

Leave a reply