
صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت امن کی ضامن ہے ۔
اپنےپیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ یوم تکبیرکےاہم موقع پرپوری قوم کودلی مبارکباد پیش کرتاہوں،آ ج ہم یوم تکبیرکی 27ویں سالگرہ منارہےہیں،آج کےدن ہم نےاپنی جوہری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، تزویراتی دفاعی طاقت حاصل کی۔
صدرمملکت کامزیدکہناتھاکہ سائنسدانوں،انجینئرز،سول اورفوجی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتےہیں،شہیدذوالفقارعلی بھٹونےپاکستان کےایٹمی پروگرام کی بنیادرکھی، آج ہم ملکی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم کرتے ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سرپرستی میں ہمارا ایٹمی پروگرام مزید آگے بڑھا اور مضبوط ہوا۔ بدلتی علاقائی سلامتی کی صورت حال میں ہماری جوہری طاقت ایک قابل اعتبار کم از کم دفاعی صلاحیت ہے۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت امن کی ضامن ہے جو اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ کوئی ہماری خودمختاری اور قومی سلامتی کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں، پرامن بقائے باہمی اور عالمی قوانین کے احترام کے اصولوں پر کاربند ہے۔
صدرمملکت کامزیدکہناتھاکہ یومِ تکبیر پر ایک بار پھر عہد کریں کہ ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کریں گے۔حالیہ بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے پیش نظر پاکستان نے تزویراتی تحمل اور امن کے عزم کا مظاہرہ کیا۔
یوم تکبیر: پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل
مئی 28, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔