پاکستان کے 38 اضلاع کیلئے جامع ہیٹ ویو ایمرجنسی پلان

0
16

موسمیاتی تبدیلی اور گرمی کا زور توڑنے کی کاوش،اقوام متحدہ نے پاکستان کے 38 اضلاع کیلئے جامع ہیٹ ویو ایمرجنسی پلان کا آغاز کر دیا۔
پلان تیار کرنیوالے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (یو این او سی ایچ اے) کے مطابق پاکستان میں پیشگی کارروائی کی کوششیں ،انٹر سیکٹرل ہیٹ ویو ایمرجنسی پلان کے ساتھ قریبی طور پر منسلک ہیں اور او سی ایچ اے کے کوآرڈینیشن کردار کے ذریعے اسے مزید تقویت دی جا رہی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم اے) اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرتے ہوئے او سی ایچ اے مشترکہ منصوبہ بندی، ہیٹ ویو سے نمٹنے کی کوششوں کی نقشہ سازی اور اجتماعی تیاریوں کو فروغ دینے میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔
2025 میں ہیٹ ویو سے نمٹنے کی سرگرمیوں کی تیاری کے مراحل کی حمایت کیلئے 8 لاکھ 29 ہزار 728 ڈالر کی پہلے سے طے شدہ ایندھن کی فنڈنگ حاصل کی گئی ہے۔ان اقدامات کا مقصد سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے 12 ہائی رسک اضلاع میں تقریباً 7 لاکھ 76 ہزار افراد تک پہنچنا ہے، پیشگی اقدامات پہلے سے طے شدہ حدود کی بنیاد پر شروع کیے جائیں گے اور طے شدہ ایکشن پلان پر عمل کیا جائے گا۔
ہنگامی پلان کے تحت چاروں صوبوں میں مجموعی طور پر 38 اضلاع کو ہدف بنایا جائے گا، جن کی آبادی کا تخمینہ 3 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے، ہیٹ ویو سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوگا، اس کے بعد پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کا نمبر آتا ہے۔

Leave a reply