پاکستان ہاکی ٹیم نےایشین چیمپئنز ٹرافی کےسیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا

0
8

پاکستان ہاکی ٹیم کابڑامعرکہ،ایشین چیمپئنزٹرافی میں قومی ٹیم نےچین کوشکست دےسیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
چین میں جاری میگاایونٹ کامیلہ اپنےاختتام کی طرف گامزن ہے،14ستمبرکوپاکستان ہاکی ٹیم اپنےروایتی حریف بھارت سے آخری گروپ میچ کھیلےگی۔
گروپ میچ میں پاکستان نے میزبان چین کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
پاکستان کی طرف سے حنان شاہد اور ندیم احمد نے دو دو گول اسکور کئے۔ عبدالرحمن نے ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان کے چارمیچز کے بعد آٹھ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم نےمیچ کےآغازسے میزبان چین کو دباؤ میں رکھا۔ پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی ، دوسرے کوارٹر کے آٹھویں منٹ میں حنان شاہد کے خوبصورت پاس پر عبدالرحمٰن نے گول کرکے پاکستان ٹیم کو برتری دلائی۔
تیسرے کوارٹر میں بھی پاکستان ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 11ویں منٹ میں ندیم احمد نے گول کرکے پاکستان کی برتری دگنی کردی۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا لیکن کپتان عماد بٹ نے سنہری موقع ضائع کر دیا۔
چوتھے کوارٹر کے شروع ہوتے ہی حنان شاہد نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کو تین صفر کی برتری دلا دی۔ پھر کچھ دیر بعد چین کے چینگ ہنگ نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ تین ایک کردیا۔
میچ کے اختتام سے چار منٹ قبل پاکستان نے اوپر نیچے مزید دو گول کیے۔
ندیم احمد نے میچ میں اپنا دوسرا گول کیا جبکہ میچ ختم ہونے سے 15 سیکنڈ قبل حنان شاہد بھی اپنا دوسرا اور ٹیم کا پانچواں گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔
یوں پاکستان نے میزبان چین کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
پاکستانی ٹیم ابھی تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہےجبکہ دوسری طرف سےبھارت بھی ایونٹ کوئی میچ نہیں ہارا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ دوسری کامیابی ہے۔

Leave a reply