پاکستان : ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25 کا شیڈول جاری

0
41

پی سی بی نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25 کی تفصیلات جاری کردیں۔

پاکستان ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش ۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سات ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔

یہ ٹیسٹ میچز کراچی راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔  پاکستان 21 سال میں پہلی بار سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا۔ شریک ٹیمیں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ ہونگی۔ سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تمام میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان 19 فروری سے 9 مارچ تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے اواخر میں آسٹریلیا۔ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔

محسن نقوی 2024-25 کے ہوم انٹرنیشنل سیزن میں بارہ ٹیموں کی میزبانی پاکستانی قوم کی کرکٹ سے محبت اور پی سی بی کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔

غیرملکی شائقین آئیں ، کرکٹ سے لطف اندوز ہوں اورخوبصورت پاکستان کی سیر سے بھی لطف اندوز ہوں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

کرکٹ برادری میں پاکستان اہم ملک ہے اور وہ تمام رکن ممالک اور آئی سی سی کے ساتھ کھیل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان میں آکر کھیلنے پر خوش ہیں ، بنگلہ دیش انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ حکام کا اظہارخیال۔ پاکستان ٹیم کے خلاف اسی کے میدان میں کھیلنا چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔ بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسین شانتو۔

Leave a reply