پاک آئرلینڈ ٹی 20 میچز کی تین روزہ سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان ٹوڈے: پاکستانی کرکٹ کے دیوانوںکیلئے خوشخبری۔
آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل 10مئی کو کھیلا جائے گا۔۔۔آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ 10 مئی کو کلونٹرف کرکٹ کلب گراؤنڈ ڈبلن میں کھیلا جائے گا ۔
سیریز کے تمام میچز اسی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔قومی ٹیم کرکٹ کے کنگ بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان،صائم ایوب،افتخار احمد،عرفان خان،آغا سلمان،عماد وسیم،شاداب خان،اعظم خان،محمد رضوان،عثمان خان،ابرار احمد،حارث رؤف،حسن علی،عباس آفریدی،محمد عامر،نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں ۔
دوسری طرف آئرلینڈ کی ٹیم کو پال سٹرلنگ لیڈ کریں گے ،جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں راس ایڈیر،اینڈریو بالبرنی،ہیری ٹییکٹر،گیرتھ ڈیلانی،کرٹس کیمفر،جارج ڈوکریل،نیل راک،لورکن ٹکر،مارک ایڈیر،گراہم ہیوم،بیری میکارتھی،کریگ ینگ اور بینجمن وائٹن شامل ہیں۔آئرلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 12 مئی ،جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔
آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ:پاکستان نےمیدان مارلیا
اپریل 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملتان ٹیسٹ:پاکستان کوانگلینڈکےہاتھوں عبرتناک شکست
اکتوبر 11, 2024 -
سونےکی قیمت میں مزیدکمی
نومبر 6, 2024 -
ملتان ٹیسٹ:پاکستان نےویسٹ انڈیزکیخلاف4وکٹوں پر143رنزبنالئے
جنوری 17, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔