پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل نہ کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت

0
123

پاکستان ٹوڈے: اسلام آباد ہائیکورٹ کا پمز کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم

تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ جیل کا دورہ کر کے پرویز الہی کیس کا دوبارہ جائزہ لے، ہفتے کے روز دورہ کر کے رپورٹ دیں کہ پرویز الہی کو جیل میں رکھا یا ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے۔

پرویز الہی کو جیل میں کیا سہولیات دی جا رہی ہیں؟جیل حکام سے بھی رپورٹ طلب, جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی، پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور بیٹا راسخ الہی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش، پرویز الہی کا جیل میں علاج کیا جا رہا ہے، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ جمع، 78 سالہ شخص کی کیا حالت ہو گی، انکے ساتھ سرکار کیا کر رہی ہے؟ جسٹس ارباب محمد طاہر

پرویز الہی کی طبیعت اب بالکل ٹھیک ہے انہیں واپس جیل منتقل کر دیا گیا ہے، درخواست گزار کہتے ہیں کہ پہلے وزیرِ صحت کے کہنے پر پرویز الہی کو ہسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا تھا، پرویز الہی کو وزیرِ صحت کے کہنے پر جیل منتقل کرنے کا الزام بےبنیاد ہے۔

پرویز الہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ طلب ، سماعت پیر تک ملتوی, پمز ہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے پرویز الہٰی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت سماعت پیر تک ملتوی۔

Leave a reply