
بھارتی شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ پریانکاچوپڑاشوبزمیں واپسی کےلئے پرعزم،اداکارہ کس پراجیکٹ کےذریعےانٹری دینےوالی ہیں،تفصیلات سامنے آگئیں۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق لاکھوں دلوں پرراج کرنےوالی بالی ووڈ کی مشہورومعروف اداکارہ پریانکاچوپڑاایک بارپھرقسمت آزمانےکےلئے انڈسٹری میں واپس کےلئےتیارہیں۔
42 سالہ پریانکا نے بالی ووڈ میں اپنے کم بیک کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں ڈانسنگ کو بہت مس کرتی ہیں۔
اداکارہ نےاپنےشوبزکیرئیرکاآغاز ممبئی کی فلم انڈسٹری سےکیاتھا اور اپنے لیے مستحکم اور مستقل جگہ بنائی، لیکن اسکے بعد ان کی توجہ مغرب کی جانب مبذول ہوئی اور وہ امریکن ٹی وی سیریز اور ہالی ووڈ فلموں میں نظر آنے لگیں اور وہ ایک گلوبل آئیکون بن گئیں۔
دسمبر2018میں اداکارہ نےاپنی ازدواجی زندگی کےکیرئیرکاآغازکیا،انہوں نےامریکی گلوکارو اداکار نک جونس سےشادی کی اورپھرامریکہ منتقل ہوگئیں۔
انکی آخری ہندی فلم دی وائٹ ٹائیگر (2021) تھی جس میں وہ آدرش گورو اور راجکمار راؤ کے ساتھ نظر آئیں۔ جس کے بعد سے انہو ں نے کسی ہندی فلم میں کام نہیں کیا، فلم بین ان کی کمی محسوس کرتے ہیں۔
اب اطلاع یہ ہے کہ وہ 2025 کی ہندی فلم میں کام کرینگی، اس حوالے سے جدہ میں منعقدہ ریڈ سی فلم فیسٹیول میں گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی ایک بھارتی فلم سائن کرنے والی ہیں۔
اداکارہ کاگفتگوکرتےہوئے کہناتھاکہ میں دنیابھرمیں کہیں بھی چلی جاؤں لیکن میری جڑیں وہی ہیں، یہ میرادیس ہی نہیں بلکہ یہ میرے خاندان کا حصہ ہے، جہاں میری پرورش ہوئی۔ بھارتی فلمیں ہمیشہ میرے دل کا حصہ ہیں۔
اداکارہ صباقمرکاکراچی شہرکےبارےمیں بڑاانکشاف
فروری 21, 2025راکھی ساونت نے امت مسلمہ کے دل جیت لئے
فروری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈاکٹرشاہدقتل کیس میں اہم پیشرفت:قاتل شوٹرگرفتار
اگست 15, 2024 -
صدرمملکت نے26ویں آئینی ترمیم پردستخط کردئیے
اکتوبر 21, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔