پرینیتی کی پریانکا کے بھائی کی شادی میں انٹری،اختلافات کی افواہیں دم توڑ گئیں

0
27

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی کزن پریانکا چوپڑا کےبھائی کی شادی میں دھماکےدارانٹری کرکےاختلافات کی افواہوں کوختم کردیا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق بالی ووڈکی اداکارہ پرینیتی چوپڑااور پریانکا چوپڑاکے درمیان اختلافات کی افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب پرینیتی نے اپنےشوہر راگھو کےہمراہ سدھارتھ چوپڑا کی شادی میں شرکت کی۔خوشی کےاس موقع پر پرینیتی نےسرخ بلاؤز، جیکٹ اور ایک ایتھنک اسکرٹ پہنا، جبکہ راگھو نے آف وائٹ کرتا اور براؤن جیکٹ زیب تن کی۔دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔
اداکارہ پرینیتی نے فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرورمالا کی رسم کی ایک ویڈیو شیئر کی اورکپشن میں لکھاکہ ’ معاہدہ پکا ہوگیا‘۔ ویڈیو میں سدھارتھ اور ان کی دلہن کو ایک دوسرے کو مالا پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ شادی کےاس موقع پر پریانکاچوپڑااپنے شوہر نک جونس کےہمراہ جبکہ والدہ مدھو چوپڑا بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔
سدھارتھ کی شادی اداکارہ نیلم اپادھیایا سے ہوئی، جن کی منگنی اگست 2024 میں ہوئی تھی۔
یادرہےکہ دونوں کےدرمیان اختلافات کی افواہیں اس وقت گردش میں آئیں جب پرینیتی نے انسٹاگرام پر ایک خفیہ پیغام پوسٹ کیا جس میں لکھا تھا، ’ہم واقعی ادھار کے وقت میں ہیں، ان لوگوں کا انتخاب کریں جو آپ کا انتخاب کریں، باقی سب کو جانے دیں۔‘

Leave a reply