پنجاب کےمختلف شہروں میں دھنداندھادھند،حدنگاہ کم ہونےسےموٹرویزکومختلف مقامات سےٹریفک کےلئے بندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمدکےمطابق موٹروےایم2لاہورسےکوٹ مومن تک دھندکی وجہ سےبند،لاہورملتان موٹروےایم3پردھندکی وجہ سےٹریفک معطل رہی جبکہ موٹروےایم4پرپنڈی بھٹیاں سےفیصل آبادتک دھندکی وجہ سےٹریفک کانظام معطل رہااورلاہورسیالکوٹ موٹروے ایم11شدیددھندکی وجہ سےبندرہی ۔
ترجمان موٹروےپولیس کاکہناہےکہ حدنگاہ میں بہتری پرموٹرویزکوٹریفک کےلئےکھول دیاگیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کاکہناہےکہ آئی جی موٹروےراجہ رفعت مختار کی ہدایات پر موٹروے پولیس کی لین وائلیشن کے خلاف مہم جاری ہے ،دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے،روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔
سیدعمران احمدکامزیدکہناہےکہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ۔
ترجمان موٹروےپولیس کاکہناہےکہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان
ستمبر 14, 2024 -
گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف
دسمبر 18, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔