پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے محاذ پر تیاریاں مکمل

0
97

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں آج سینیٹ الیکشن ہوگا

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن صبح 9بجے سے شام 4بجے تک ہوں گے، صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان سینیٹ انتخاب میں ریٹرنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے، پنجاب اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں خواتین کی 2 ، ٹیکنو کریٹ کی 2 اور اقلیت کی 1 نشست پر انتخاب ہوگا، خواتین کی نشست پر مسلم لیگ ن کی انوشہ رحمان، بشری انجم بٹ اور سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹ امیدوار فائزہ ملک اپنی سیٹ سے دستبردار ہو گئی ہیں، ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کے محمد اورنگزیب اور مصدق ملک کو نامزد کیاگیا ہے۔ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ کےلئے سنی اتحاد کونسل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کومیدان میں اتارا ہے،اقلیت کی نشست پر مسلم لیگ ن کے خلیل طاہر سندھو اور سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق مدمقابل ہوں گے۔

پنجاب میں حکومتی اتحاد کو مجموعی طورپر248ارکان کی حمایت حاصل ہے، پنجاب اسمبلی کے ایوان میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد  218ہے، سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد پنجاب اسمبلی کے ایوان میں 107ہے،

مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت ق لیگ کی 10، پیپلزپارٹی کی 14 اور آئی پی پی کی 3اور ضیاء لیگ کی 1 نشست ہے، تحریک لبیک کا کسی بھی جماعت کو ووٹ ڈالنے کا فیصلہ سامنے نہیں آسکا، پنجاب میں پرویز رشید ، طلال چوہدری ۔

محسن نقوی ، ناصر بٹ، احد چیمہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پہلے ہی 5 جنرل نشست پر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، سنی اتحاد کونسل کی جانب سے حامد خان ایڈووکیٹ، راجہ ناصر عباس جنرل نشست پر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

Leave a reply