پنجاب نہ کسی کاحق چھینتاہےنہ اپناحق کسی کوکھانےدیتاہے،عظمیٰ بخاری

0
24

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ پنجاب نہ کسی کاحق چھینتاہےنہ اپناحق کسی کو کھانے دیتاہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاچودھری منظورکی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئےکہناتھاکہ سندھ والےکہتےہیں ہماراپانی ہے،آپ کہتےیہ پنجاب کاپانی ہے،پیپلزپارٹی پہلےآپس میں طے کرلےیہ کس کاپانی ہے،آپ پنجاب میں رہ کرپنجاب کی لڑائی نہیں لڑسکتے؟ہمیشہ نہروں پرسیاست کرناسندھ کاکام رہاہےلیکن یہاں یہ نہیں ہوتا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ کسانوں کےساتھ کھڑےہونےسےپہلےچیک کرلیں کسان آپکےساتھ کھڑےہیں یانہیں، پنجاب نہ کسی کاحق چھینتاہےنہ اپناحق کسی کو کھانے دیتاہے،پنجاب نےہمیشہ بڑےبھائی کاکردار ادا کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سےسوال کرنےکےبجائےصدرپاکستان سےپوچھ لیں توبہترہوگا،پیپلزپارٹی گھرکی لڑائی میڈیاپرلڑنےکی کوشش نہ کرے۔

Leave a reply