پنجاب کےمختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اےکاالرٹ جاری
پنجاب کےمختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کےمتعلق پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناتھاکہ کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔ 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد میں بارشوں کی پیشگوئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکامزیدکہناتھاکہ 27 ستمبر سے ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور بھکر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےصوبہ بھر کے ڈی سیز و انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےنےہدایت کی کہ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےکامزیدکہناتھاکہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناتھاکہ شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
علی امین گنڈاپورکی افغان قونصل جنرل سےاہم ملاقات
ستمبر 13, 2024 -
190ملین پاؤنڈریفرنس:عدالت نےوکلاکوجرح کاآخری موقع دیدیا
ستمبر 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔