پنڈی ٹیسٹ:بنگلہ دیش کےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست

0
38

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نےتاریخ رقم کردی،پاکستان کو 10وکٹوں  سے شکست دے کر فتح اپنےنام کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلےگئےپہلےٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نےپاکستان کوپہلی بارٹیسٹ میچ میں شکست دےکرتاریخ رقم کردی۔ہوم گراؤنڈ پر شاہینوں کی بدترین کارکردگی واضح ہوگئی،صرف30رنزکا ہدف دیا۔بنگلادیش نےپہلےٹیسٹ میچ میں پاکستان کو10وکٹوں سے شکست دے دی۔ہلکی ٹیم کے سامنے بھی قومی کھلاڑی کے ہاتھ پاؤں پھولے رہے،پاکستان کے 7کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔پاکستان کا چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔
بنگلہ دیش کی طرف سےذاکر حسن 15رنز جبکہ شادمان اسلام 9 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے،اس سے پہلے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان 13 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 12 ٹیسٹ میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ ڈرا رہا تھا۔
کھیل کے آخری روز پاکستانی بیٹسمین بنگلہ دیشی باولرز کے سامنے مکمل بے بس نظر آئے،پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز کیساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا،محمد رضوان 51 رنز، عبد اللہ شفیق 37 رنز،بابر اعظم 22 رنز، کپتان شان مسعود 14 رنز،نسیم شاہ تین رنز، صائم ایوب ایک ، سعود شکیل ، سلیمان آغا اور محمد علی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔خرم شہزاد پانچ رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 21 رنز کے عوض چار، شکیب الحسن نے تین جبکہ شرف السلام، حسن محمود، ناہید رانا اور مہدی حسن میراز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، پاکستان نے 448 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگ ڈکلیئرکر دی تھی۔

Leave a reply