پیرس اولمپکس میں نمائندگی کےلئےپاکستانی دستہ فائنل کر لیا گیا۔
26 جولائی کو میگا ایونٹ میں تین کھیلوں اتھلیٹکس، شوٹنگ اور سوئمنگ میں 7 اتھلیٹ سمیت 18 رکنی دستہ ملک کی نمائندگی کرے گا۔افتتاحی تقریب میں قومی دستے کی قیادت کیلئے شوٹر کشمالہ طلعت اور ارشد ندیم میں سے کسی ایک کا انتخاب متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض شریک ہوں گے، ان کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ، ڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے۔غلام مصطفی بشیر، کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف شوٹنگ ٹیم کا حصہ ہیں، ان کے ساتھ کوچ گینڈی اور جنید علی دستے کا حصہ ہیں۔
سوئمنگ میں احمد درانی، جہان آرا کے ساتھ احمد علی خان ٹیم آفیشل ہیں، حاجی محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن، ڈاکٹر میثاق رضوی کے ساتھ زینب شوکت ایڈمن آفیشل کے طور پر دستے کا حصہ ہیں۔ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان ایک بھی میڈل نہیں جیت سکا تھا، اس بار ارشد ندیم کے ساتھ شوٹنگ ایونٹ میں میڈل ملنے کے امکانات ہیں۔
پہلے مرحلے میں شوٹنگ ٹیم 19 جولائی، سوئمرز اور آفیشلز 22 جولائی جبکہ 24 جولائی کو اتھلیٹکس ٹیم کی پیرس روانگی طے ہے۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ڈی ایم اےنےبارشوں سےمتعلق الرٹ جاری کردیا
جولائی 8, 2024 -
امریکہ:مشرقی ریاستوں میں ڈورن طیاروں کی پروازیں
دسمبر 14, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔