پی آئی اےکی نجکاری،حکومت کاخواہشمندپارٹیوں کےمطابق تبدیلیاں لانے کا فیصلہ

0
13

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کی نجکاری کےلئےحکومت نےخواہشمندپارٹیوں کےمطابق تبدیلیاں لانےکافیصلہ کرلیا۔

پی آئی اےکی پرائیویٹائزیشن کےحوالےسےوفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خا ن کاگفتگوکرتےہوئے کہناتھاکہ پی آئی اےکی نجکاری میں دلچسپی رکھنےوالی پارٹیوں کےتحفظات دورکردیےگئے،حکومت نےخواہشمندپارٹیوں کےمطابق تبدیلیاں لانےکافیصلہ کرلیاہے،پی آئی اےکی نجکاری کوزیادہ سےزیادہ پرکشش بنانےکیلئےنیالائحہ عمل دےرہےہیں۔
عبدالعلیم خان کامز یدکہناتھاکہ امیدہےاگلے3ماہ میں پی آئی اےکی نجکاری کےتمام مراحل طےکرلیں گے،پی آئی اےکی نجکاری میں سرمایہ کاروں کی طرف سےاظہاردلچسپی آنےکی توقع ہے۔

Leave a reply