پی ایس ایل دوسراایلیمنٹیر:یونائیٹڈکوشکست،قلندرزفائنل میں پہنچ گئی

0
3

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)10کےدوسرےایلیمنٹیرمیں لاہور قلندرز نے اسلام آبادیونائیٹڈکو95 رنز سےشکست دےکرفائنل میں جگہ بنالی۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل کےدوسرےایلیمنٹیرمیں لاہور قلندرزکےکپتان شاہین آفریدی نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا جو کہ کافی فائدہ مندثابت ہوا،لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز کیے۔ہدف کےتعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم16ویں اوورمیں 107رنزبناکرڈھیرہوگئی۔
لاہورقلندرزکی اننگز:
لاہورکی جانب سےاننگزکاآغازاوپنرفخرزمان اورمحمدنعیم نےکیافخرزمان صرف 12سکوربناکرپویلین لوٹ گئے۔پھرعبداللہ شفیق میدان میں آئے، محمدنعیم50 سکوربناکروکٹ گنوابیٹھے۔پھرعبداللہ شفیق بھی 25رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔
قلندرزکی جانب سےکوشل پریرا 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بھانوکا راجاپکشا 22 سکورفراہم کرسکےجبکہ آصف علی15 رنزکےمہمان ثابت ہوئے۔ شکیب الحسن بغیرکھاتہ کھولےپویلین لوٹ گئے،رشاد حسین 5 اور کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی صفرپر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔
اسلام آبادیونائیٹڈ کی جانب سےٹائمل ملزنے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی، سلمان ارشادنے2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیاجبکہ عماد وسیم اور جیمی نیشم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی اننگز:
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےبیٹنگ کاآغازاچھانہ ہوا،کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پرٹھہرنہ سکا،صاحبزادہ فرحان 3سکوربناکرپویلین لوٹ گئے،محمدشہزادبغیرکھاتہ کھولےپویلین لوٹ گئے،دوسان 7سکورکےمہمان ثابت ہوئے۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےعمادوسیم 8سکورفراہم کرسکےجبکہ حیدرعلی صرف 4رن بنانےمیں کامیاب ہوئے۔نسیم شاہ بغیرکھاتہ کھولےپویلین لوٹے۔ ٹمل ملز 7رنز بنا سکے جبکہ سلمان علی آغا 33اور شاداب خان 26رنز بنا کر نمایاں رہے۔
لاہورقلندرزکی جانب سےکپتان شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور رشاد حسین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس جیت کےساتھ ہی لاہورقلندرزنےفائنل میں جگہ بنالی،اتوار25مئی کولاہورقلندرزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزپی ایس ایل10کےفائنل میں ٹکرائیں گے۔دیکھےجیت کس کامقدربنتی ہے۔

Leave a reply