پی ایس ایل 10 کا آغاز کب ہوگا ؟ ونڈو تجویز کر دی گئی
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پی ایس ایل 10 کا آغاز کب ہوگا ؟ ونڈو تجویز کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کیلئے ونڈو تجویزکر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے برس ہونیوالے پی ایس ایل کے لیے 8 اپریل سے 20 مئی تک کی ونڈو تجویز کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے فرنچائزز کو اس حوالے سے تجاویز پیش کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ونڈوکھلاڑیوں کی سہولت، ورک لوڈ مینجمنٹ اور مصروفیات کو مدنظر رکھ کر تجویزکی گئی ہے،جبکہ تمام فرنچائزز کو ایک مارکی پلیئر سے معاہدے کی سہولت بھی دیدی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام فرنچائزز اگلے ایک سے دو ماہ میں مارکی پلیئر سے معاہدہ کر سکیں گی، مارکی پلیئر سے معاہدے کیلئےپاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) مالی معاونت بھی کرے گا۔
سمیراحمدآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2025کےلئےڈائریکٹرمقرر
نومبر 21, 2024چیمپئنزٹرافی:آئی سی سی وفدکی پاکستان آمدمتوقع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔