
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کے26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےاسلام آبادیونائیٹڈکو109رنز سے شکست دےدی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل کےگروپ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈکےکپتان سلمان علی آغانےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیاجوکہ بہت مہنگاپڑا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےپہلےبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 3 وکٹوں کےنقصان پر263رنزبنائے،جواب میں اسلام آبادیونائیٹڈکی ٹیم 19 اعشاریہ 3 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی اننگز:
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےبین ڈوارشوئس 31رنزبناکرپویلین لوٹ گئے، محمدنواز24رنزکےمہمان ثابت ہوئے،جبکہ حیدرعلی10رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
کپتان سلمان آغا6،اعظم خان بھی 6سکوربناکرجبکہ جیسن ہولڈر3سکورکےمہمان ثابت ہوئےصاحبزادہ فرحان 1سکورکرکےپویلین لوٹ گئےجبکہ کائل مائرز بغیر کھاتہ کھولےواپس لوٹ گئے۔اورعماد وسیم 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےمحمدعامرنے3شکارکیےجبکہ ابراراحمداورمحمدوسیم جونیئر2،2کھلاڑیوں کوپویلین لوٹایا،سعود شکیل، فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی اننگز:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےرائلی روسونےجارحانہ اندازاپناتے ہوئے46 گیندوں پر104رنزبنائےان کی اننگزمیں 6 چھکے اور 13 چوکے شامل ہیں۔جبکہ حسن نواز نے 45 گیندوں پر برق رفتار ناٹ آؤٹ 100 سکور کیے۔
کپتان سعود شکیل 23 اور فن ایلن 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مارک چیپمن 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سےعمادوسیم اورنسیم شاہ نے1،1وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاسکواڈ:
(کپتان)سعودشکیل، ابرار احمد، حسن نواز، محمد عامر، مارک چیپمن، رائلی روسو، کوشل مینڈس ، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور فن ایلن ٹیم کاحصہ تھے۔
اسلام آبادیونائیٹڈاسکواڈ:
(کپتان)سلمان علی آغا، کائل مائرز، صاحبزادہ فرحان، حیدر علی، اعظم خان ، محمد نواز، جیسن ہولڈر، بین ڈوارشوئس، عماد وسیم، محمد شہزاد اور نسیم شاہ بھی ٹیم کاحصہ تھے۔
واضح رہےکہ میچ سے قبل سٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا اور بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری
مارچ 15, 2024 -
اداکارہ جویریہ عباسی نےاپنی شادی کی تصدیق کر دی
جولائی 9, 2024 -
کردار کاپی کرنےاورکریڈٹ نہ دینےپرتوقیرناصرکاشاہ رخ سےشکوہ
جولائی 8, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔