
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10کےفائنل میچ میں لاہورقلندرزنےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوسنسنی خیزمقابلے کےبعد6وکٹوں سےشکست دےکرتیسری بارفتح اپنےنام کرلی۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل کےفائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےکپتان سعود شکیل نےلاہورقلندرزکےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔گلیڈی ایٹر زنےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں9وکٹوں کےنقصان پر201رنزبنائے،جواب میں لاہورقلندرزنےایک بول قبل ہی ہدف حاصل کرکےپاکستان سپرلیگ کی تیسری مرتبہ فاتح بن گئی۔
لاہورقلندرزکی اننگز:
پی ایس ایل کےفائنل میچ میں لاہورقلندرزکی جانب سے اننگزکا آغاز اوپنر فخرزمان اورمحمدنعیم نے کیا۔فخرزمان39کےمجموعےپر11رنزبناکرپویلین لوٹ گئے،پھرمحمدنعیم نےذمہ دارانہ کھیل کامظاہرہ کیاوہ بھی 85کےمجموعی سکور پر 47 رنز بناکروکٹ گنوابیٹھے۔ان کی اننگزمیں 6چھکےاورایک چوکاشامل ہے۔
قلندرزکی جانب سےاسامہ طارق 41رنزفراہم کرسکےپھر راجا پاکسا بھی عامرکی گیندکاشکاربن کرآؤٹ ہوگئے۔پھرقلندرزکی جانب سے سکندر رضا اورکوشال پریرانےمیدان سنبھالااورعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا۔سکندررضانے7گیندوں پر22رنزکی اننگزکھیلی جبکہ کوشال پریرا 62 رنز پر ناقابل شکست رہے دونوں نےٹیم کی فتح میں اہم کرداراداکیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب عامر، فہیم، ابرار اور اسامہ نے ایک ایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دکھائی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی اننگز:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےاننگزکاآغازکپتان سعودشکیل اورفن ایلن نے کیا جو کے زیادہ اچھانہ رہاسعودشکیل 4سکوربناکرپویلین لوٹ گئے۔پھر سلمان مرزا نے 12 کے انفرادی اسکور پر ایلن کو پویلین کی راہ دکھائی۔رلی روسو22 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔
گلیڈی ایٹرزکی جانب سے اویشکا فرنانڈو بھی ٹیم کو29سکورفراہم کرسکےاس دوران حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 27 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ پھروہ بھی 76رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔ محمدعامر اور ابراراحمد بغیرکھاتہ کھولےپویلین لوٹے۔ پھر اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر فہیم اشرف 201 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
لاہورقلندرزکی جانب سےکپتان شاہین آفریدی نے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ سلمان مرزا اورحارث رؤف نے2،2شکارکیے۔ سکندر رضا، راشد حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل کےفائنل میچ میں لاہورقلندرزنےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوسنسنی خیزمقابلے کےبعد6وکٹوں سے شکست دےکرتیسری بارفتح اپنےنام کی۔اس کےساتھ ہی میگاایونٹ اپنے اختتام کوپہنچا۔
لاہورقلندرزاسکواڈ:
(کپتان)شاہین آفریدی،فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کوشال پریرا، راجہ پاکسا، آصف علی، شکیب الحسن، راشد حسین، حارث رؤف ، سلمان مرزا، جہاں داد خان، زمان خان، محمد اخلاق، ڈیرل مچل، محمد آزاب اور آصف آفریدی شامل تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاسکواڈ:
(کپتان)سعود شکیل، فن الین، رلی روسو، حسن نواز، فرنانڈو، دنیش چندیمال، فہیم اشرف، محمد وسیم، محمد عامر، عثمان طارق اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل تھے۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حکومتی مشکلات میں اضافہ،آئی ایم ایف نےبڑامطالبہ کردیا
دسمبر 10, 2024 -
بھارتی اداکارامان جیسوال ٹریفک حادثےمیں ہلاک
جنوری 18, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔