پی ایس ایل10: غیر ملکی کھلاڑیوں کا دوبارہ جوائن کرنے کا سلسلہ جاری

0
7

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کا دوبارہ جوائن کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کی جانب سےپی ایس ایل کانیاشیڈول جار ی کرنےپرٹورنامنٹ میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی آمدکاسلسلہ ایک بارپھر سے شروع ہوگیاہے۔
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے بقیہ آٹھ میچز 17سے25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لیگ کے آخری چار میچز کھیلے جائیں گے۔قذافی سٹیڈیم لاہور پلے آف مرحلے کی میزبانی کرے گا جس میں فائنل بھی شامل ہے۔
ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کاکہناہےکہ رسی وین ڈر ڈیوسن پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب ہونگے،اسلام آباد یونائیٹڈ مینجمنٹ رسی وین ڈر ڈیوسن کو پی ایس ایل میں خوش آمدید کہتی ہے۔
ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کامزیدکہناہےکہ ورلڈ کلاس کھلاڑی کے پی ایس ایل میں آنے سے چار چاند لگ جائینگے۔ڈیوسن کی پروفیشنلزم اور ان کا متواتر پرفارمنس دینا انکے نام کی عکاسی کرتا ہےہم بہت پرجوش ہیں کہ رسی وین ڈر ڈیوسن اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کررہے ہیں۔
واضح رہےکہ میگاایونٹ کےمیچز 11 اپریل سے18 مئی تک لاہور ،کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں جاری تھےکےبھارتی اشتعال انگیزی کی وجہ سےایونٹ فوری طورپرمعطل کرناپڑاتھاجس کےبقیہ میچزاب 17 سے 25مئی تک زندہ دلان لاہوراورراولپنڈی میں ہونگے۔

Leave a reply