ویسٹ انڈیز19سال بعدپاکستان کادورہ کریگی:پی سی بی نےتفصیلات کااعلان کردیا

0
6

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےویسٹ انڈیزکےدورہ پاکستان کی تفصیلات کااعلان کردیا۔
پی سی بی کےمطابق پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان دونوں ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلےجائیں گے، پہلا ٹیسٹ 17سے21جنوری اوردوسرا25سے29جنوری تک کھیلاجائےگا۔
ترجمان پی سی بی کاکہناہےکہ ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم پاکستان شاہینزکےخلاف راولپنڈی میں سہ روزہ میچ کھیلےگی۔19سال میں ویسٹ انڈیزکایہ پہلاٹیسٹ ٹورہے۔
واضح رہےکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 برس بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آ رہی ہے، آخری بار ویسٹ انڈیز نے نومبر 2006 میں3 ٹیسٹ کھیلے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف اس کی آخری اوے ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی تاہم ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد سے3 بار پاکستان کا دورہ کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے ایک بار ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جون 2022 میں اور2 بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اپریل 2018 اور دسمبر 2021 میں کھیلی تھیں۔

Leave a reply